چینئی، 30 مئی (یو این آئی)انا ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کی وزیراعلی جیہ للتا 3 جون کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے مل کر ریاست کے مسائل کے بارے میں یادداشت پیش کریں گی۔وہ دہلی آکر مسٹر مودی سے ان کے دفتر میں ملیں گی۔ وزیراعلی انہیں ایک یادداشت پیش کریں گی جس میں تمل ناڈو کے کئی اہم معاملے شامل ہونگے جو مرکزی حکومت کے پاس التوا میں پڑے ہیں۔ اس میں کئی ایسے امور کو اجاگر کیا گیا ہے جن پر حکومت ہند کی فوری توجہ کِی ضرورت ہے جس میں ریاست کے جائز مفادات کا تحفظ اور ریاست کو تیز رفتار
ترقی کی راہ پر لے جانے کی بات شامل ہے۔