تھروواننتھا پورم، 30 مئی (یو این آئی)کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو جوکر کہنے والے کیرل کے سابق وزیر ٹی ایچ مصطفی کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے جائزے کیلئے کل شام یہاں ہوئی کیرل پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کے پی سی سی کے صدر وی ایم سدھیرن نے کہا کہ مسٹر مصطفی نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے۔میٹنگ میں اتفاق رائے سے مسٹر مصطفی کو فوری طور پر معطل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔مسٹر مصطفی نے حال میں مسٹر گاندھی کو جوکر کہا تھا۔انہوں نے عام انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کے لئے مسٹر گاند
ھی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا