نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ ممبئی کے کمپالا سوسائٹی پر غیر قانونی فلیٹوں کو خالی کرانے کے خلاف دائر نئی عرضی پر منگل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے غیر قانونی فلیٹ خالی کرانے کے خلاف ازسرنو دائر عرضی سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس عرضی کی سماعت منگل کو کرے گی۔ عدالت عظمی نے سوسائٹی میں 35 غیر قانونی منزلوں کے 96 فلیٹوں کو خالی کرانے کے لئے 31
مئی تک کا وقت دیا تھا