ممبئی(بھاشا)نجی شعبہ کے بینک یس بینک نے اپنی توسیع اسکیم کے لئے شیئروں کے ادارہ جاتی منصوبہ کے ذریعہ ۵۰کروڑ ڈالر کا بندو بست کیا ہے یہ بات ذرائع نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بینک کی اس پیشکش کو ۵گنا فائدہ حاصل ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ اور یورپ کے سرمایہ کاروں کے سب سے زیادہ ۴۰فیصد تعاون رہا ۔ جبکہ ایشیا اور گھریلو سرمایہ کاروںکا تعاون ۳۰۔ ۳۰فیصد رہا ۔ قیمت تعین سے متعلق معلومات نہیں حاصل ہوسکی ۔ بینک کا شیئر بی ایس ای میں آج صبح ۵۳ء۳فیصد کی مضبوطی کے ساتھ ۳۰ء۵۶۹روپئے پر کاروبار کر رہا تھا ۔