ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے فلم ’’دی کائونٹ آف مونٹی کرسٹو‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق اداکار سیف علی خان جنھیں فلم ’’دی کائونٹ آف مونٹی کرسٹو‘‘ میں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا نے فلم کی کاسٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ فلم میں کام نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ فلم کا اسکرپٹ معیاری نہیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا یہ کردار فلم ’’ریس‘‘ سے بے حد ملتا جلتا ہے اس لیے انھوں نے فلم میں کام سے انکار کیا ہے فلمسازوں نے اس کردار کے لیے اب اداکار کی تلاش شروع کردی ہے۔