نئی دہلی۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے اسپنر سنیل نارائن اگر آئی پی ایل فائنل کھیلتے ہیں تو انہیں ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونا پڑ سکتا ہے لہذا کرکٹ میں ’کلب بمقابلہ ملک‘ کی بحث آج پھر تازہ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز ٹیم آٹھ جون سے جمیکا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔ٹیم کے پریکٹس کیمپ میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 22 مئی تھی لیکن آئی پی ایل کھیل رہے گیل اور نارائن کو ذہن میں رکھتے ہوے تاریخ ایک جون تک بڑھا دی گئی تھی۔ نارائن نے کے کے آر کے فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فائنل ایک جون کو ہے اورکے کے آر اپنے پراسرار اسپنر کو گنوانا نہیں چاہے گا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او مویرہیڈ نے کہا یہ ان ک
ا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کیمپ میں شامل ہونے کی تاریخ آئی پی ایل کھلاڑیوں کیلئے 22 مئی سے بڑھاکر ایک جون کی گئی تھی۔جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ، اسے ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی۔نارائن 15رکنی ٹیم میں رہیں گے اور سیریز کے باقی میچ کھیل سکتے ہیں۔کے کیآر کے سی ای او وینکی میسور نے بورڈ سے اچھا رخ اپنانے کی اپیل کی تاکہ نارائن فائنل کھیل سکیں۔ انہوں نے کہا سنیل ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔وہ بورڈ سے اچھا رخ اپنانے کے لئے کہہ رہا ہے تاکہ وہ اتوار کو فائنل کھیل سکے۔اس نے ہم سے کہا کہ وہ یہاں ایک ہدف حاصل کرنے آیا تھا اور مکمل ہونے پر ہی جانا چاہتا ہے۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنا چاہتا ہے۔آپ اس کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں۔ نارائن ان چھ کھلاڑیوں میں سے ہے جن کے پاس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا گریڈ اے 120000 ڈالر کا معاہدہ ہے۔ڈوین براوو ، شیونرائن چندر پال ، کرس گیل ، ڈیرین سیمی اور مرلون سیملس گریڈ اے کے باقی کھلاڑی ہیں۔ موری ہیڈ نے کہا ویسٹ انڈیز کرکٹ کی بہتری کے لئے انہیں خود کو انتخاب کے لئے دستیاب کرنا ہو گا۔ہم اس کانارائن کا استحصال نہیں کر رہے ہیں کیونکہ باقی کھلاڑیوں کی طرح اس صورت حال کے بارے میں پہلے سے پتہ تھا۔میسور نے کہا کہ وہ نارائن کو فائنل کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے جمیکا بھیجنے کو تیار ہے تاکہ وہ تین جون تک ہر حالت میں پہنچ جائے۔