کانپور(نامہ نگار) فوج سے سبکدوش اسلحہ فیکٹری کے ملازم کو مخالف سمت سے کارپوریشن کے ڈمپر نے کچل دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کی شناخت کر کے تفتیش شروع کردی۔ موصولہ خبر کے مطابق گووند نگر کے گجینی کا باشندہ چھوٹے لال (۵۶) فوج کا سبکدوش ملازم ہے۔چھوٹے لال گن فیکٹری میں چوکیداری کرتا ہے۔