کانپور(نامہ نگار)دیہی علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے افسران کو مقررہ وقت میں معیاری کام کرانے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے مختلف منصوبوں کے تحت محکموں کے ذریعہ کرائے جار ہے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے مختلف محکموں کے ذریعہ کرا
ئے جا رہے ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی۔ دوسری جانب مختلف محکموں کے ترقیاتی کاموں کیلئے رقم مہیا کرائے جانے کے باوجود کام شروع نہ کرنے پر بھی انہوں نے ناراضگی ظاہر کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے شدید گرمی کے تحت دیہی علاقوں میں خراب ہینڈ پمپوں کو جلد سے جلد درست کرانے کی افسران کو ہدایت دی۔ اس موقع پر سی ڈی او، راجندر سنگھ، نریندرسنگھ، جناردن سنگھ، ڈی آر ایم جتندر سنگھ سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔