لکھنؤ۔دولت گنج وارڈ کے سجاد گنج طبیلہ تھانہ ٹھاکر گنج میں شدت کی گرمی کے ساتھ ساتھ پانی کی زبردست قلت علاقہ کے لوگوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن گیاہے۔ مذکورہ وارڈ میں پانی کی لائن میں پانی نہیں آتا ہے اور اگر آتا بھی ہے تو اتنا آلودہ ہوتا ہے کہ وہ پینے کے قابل نہیں ہوتا۔ مجبور ہوکر آلودہ پانی کو پینے کے بعد لوگ بیمارہو رہے ہیں۔پانی کے بحران کی مخالفت میں افہام زماں سوسائٹی کے صدر سید علی میثم نقوی کی قیادت میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ سوسائٹی کے سکریٹری سید محمد شان نقوی نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پانی کی قلت کے سبب مقامی
لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔