لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر چندر موہن نے کہا ہے کہ ریاست میں بے ضابطگی اور بدنظمی کی وجہ صرف اور صرف حکومت کے وزراء اور سماج وادی پارٹی لیڈر ہیں جس طرح اٹھارہ مئی کو رام پور ضلع کے عظیم نگر تھانہ کی فوج چوکی اور پولیس چوکی پرایک واقعہ کے بعد ریاستی حکومت کے سینئر وزیر اعظم خاں کی تھانے پر جاکر بدسلوکی کرنا ریاست میں انتظامیہ اور پولیس کے حوصلہ کو متاثرکرنے والا ہے۔ ریاستی ترجمان ڈاکٹر موہن نے کہاکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ بہتر انتظامیہ کیلئے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں جبکہ اعظم خاں کے دباؤمیں آکر پولیس افسران کا تبادلہ کیاجانا حکومت کی منشاء پر سوالیہ نشان لگاتاہے۔ ڈاکٹر موہن نے کہا کہ ریاست کے عوام یہ بات معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ کوئی بھی افسر یا ملازمین اعظم خاں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رامپورمیں سما ج وادی پارٹی امیدوارکی ناکامی سے اعظم خاں مایوس ہو گئے ہیں اور وہ اپنے غصہ کا
اظہار سرکاری مشینری پر کررہے ہیں۔