لکھنؤ۔اترپر دیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یا دو نے ضلع بدایوں کے حا دثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس افسران کی سرزنش کی ہے ۔ انہوں نے متنبہ کر تے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو قطعی بر داشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے حا دثے کے لیے ذمہ دار اورکا رروائی میں لا پروائی بر تنے والے پولیس افسران کے خلا ف سخت کا رروائی کر نے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں ڈائریکٹر جنرل پو لیس اے ایل بنر جی اور دیگر سینئر افسران کے خلا ف ضلع بدایوں کے تھا نہ اوسیہت گاؤں کڑہ سادات گنج میں دو نا با لغ لڑکیوں کے ساتھ ہوئے واقع کا جا ئزہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے اس واقعہ کو بدبختانہ بتا تے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں خصو صی ٹیم تشکیل کر کے قصورواروں کو فوراً گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس حا دثے کو ایک نظیر ما نتے ہوئے فاسٹ ٹریک کو ڈ میں مقدمہ چلا کر اس حا دثے کے قصورواروں کو جلد سے جلد سزادلائی جائے ۔ جنا ب یا دو نے متا ثر ہ لڑکیوں کے کنبوں کو مکمل تحفظ مہیا کر انے اور ان کے کنبوں کو۵-۵ لا کھ روپئے مالی امداد فراہم کر انے کی بھی ہدایت دی ہے ۔
انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ایسے حا دثوں کو روکنے کیلئے سخت اور مو ثر قدم اٹھا نے کی بھی ہدایت دی ہے ۔