لکھنؤ(نامہ نگار)شہر میں چوروں کے حوصلے اتنے بلند ہوتے جا رہے ہیں کہ اب عام آدمی نہیںبلکہ خود چوروں کو پکڑنے والی پولیس بھی ان کا شکار ہورہی ہے۔ جمعہ کو حسین گنج کے برلنگٹن چوراہے جیسے مصروف ترین علاقہ میں ٹریفک بوتھ کے نزدیک کھڑی ٹریفک داروغہ کی اپاچی موٹرسائیکل چور اٹھا لے گئے۔ اس معاملہ میں حسین گنج کوتوالی میں چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ چوری کی اس واردات کو پولیس نے افسران سے چھپا لی۔ ٹریفک پولیس میں تعینات ایچ سی پی چھوٹے لال کو پولیس لائن سے اپاچی موٹرسائیکل یو پی ۳۲ بی جی ۲۷۴۷ ملی ہوئی ہے ۔ ایچ سی پی کی ڈیوٹی حسین گنج کے برلنگٹن ٹریفک بوتھ پر لگی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ جمعہ کو ایچ سی پی اپنی ڈیوٹی پر موٹرسائیکل سے پہنچے اور انہوں نے سرکاری موٹرسائیکل کو بوتھ کے نزدیک کھڑی کر دی۔ دوپہر کو ایچ سی پی کو کہیں جانے کی ضرورت ہوئی تو وہ موٹرسائیکل کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب ہے۔ پہلے تو ایچ سی پی نے موٹرسائیکل
کو ادھر ادھر کافی تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈیوٹی پر موجود سا
تھیوں کو سرکاری موٹرسائیکل کے غائب ہونے کی بات بتائی۔ سرکاری موٹرسائیل غائب ہونے کی بات سن کر پولیس ملازمین کے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔ پولیس ملازمین نے موٹرسائیکل کو چاروں طرف تلا کیا لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ آخر کار ایچ سی پی نے اس بات کی اطلاع حسین گنج پولیس کو دی۔ پولیس کی سرکاری موٹرسائیکل غائب ہونے کی بات سن کر حسین گنج پولیس بھی چوروں اور موٹرسائیکل کی تلاش میں مصروف ہو گئی لیکن کامیابی نہ ملی۔ اس کے بعد آخر کار ایچ سی پی چھوٹے لال نے اس معاملہ میں حسین گنج کوتوالی میں موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کرائی۔