نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) اپنی حکومت کے کام کاج کو چست درست کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے پارٹی کو بھی لوک سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پھر سے کام میں مصروف ہوجانے کا پیغام دینے کیلئے آج پارٹی کے جنرل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کی۔سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر مودی نے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کو شاندار کامیابی دلانے کے لئے جنرل سکریٹریوں کو چائے پر مدعو کیا تھا۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی پارٹی کے جنرل سکریٹریوں سے یہ پہلی ملاقات تھی جن میں انہوں نے ان کے رول کے لئے شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کی رہائش گاہ پر صبح دس بجے شروع ہوئی اور تقریباً سوا گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ میں انہوں نے پارٹی کو مزید مضبوط کرنے اور تنظیم
سے متعلق معاملات پر غوروخوص کیا۔
دریں اثناء کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے ملازمین کی معطلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی ملازمین کے حق میں کھڑا ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی حکومت کی یہی شفافیت ہے ۔ انہوں نے محترمہ ایرانی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حقیقی تعلیمی صلاحیت کے بارے میں بتانا چاہئے۔تعلیمی صلاحیت کے سلسلے میں محترمہ ایرانی اس وقت تنازعات کا شکار ہوگئی تھیں جب نئی کابینہ میں انہیں انسانی وسائل کے فروغ جیسا اہم محکمہ سونپ دیا تھا۔اس معاملے کو طول دیتے ہوئے کانگریس نے الزام لگایا کہ محترمہ ایرانی نے اپنے حلف نامہ میں تعلیمی صلاحیت کے سلسلے میں غلط معلومات دی ہے۔