ممبئی ۔پلے آف میں جگہ بنانے کی امید کے ساتھ گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس اتوار کو یہاں سابق چمپئن راجستھان رائلزسے بھڑیگی ۔آئی پی ایل میں سب سے اوپر چار میں جگہ بنانے کے لئے یہ میچ تقریبا ناک آئوٹ میچ کی طرح بن گیا ہے۔ سنراجرس حیدرآباد کو آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا سامنا کرنا ہے اور اگر وہ جیت جاتا ہے تو وہ بھی چار کی دوڑ میں رہے گا۔راجستھان چوتھی ٹیم کے طور پر آگے بڑھنے کا مضبوط دعویدار ہے۔ٹیم کے سات جیت سے 14 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ ممبئی کو ہرا دیتا ہے تو ناک آئوٹ میں داخلہ حاصل کرلے گا ، لیکن راجستھان کی راہ آسان نہیں ہوگی ، کیونکہ اسے ممبئی کے گھریلو میدان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے جہاں ٹیم نے گزشتہ دو سیشن میں صرف ایک میچ گنوایا ہے۔ موہالی میں کل رات اوپر چل رہے پنجاب کے ہاتھوں شکست کا سامنا والی راجستھان کی ٹیم کا رن ریٹ ( پلس 0.247 ) بھی اچھا ہے۔ ممبئی کے 12 پوائنٹس ہیں اور گزشتہ دو میچوں میں پنجاب اور دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف جیت کے بعد ٹیم لے میں ہے۔ ٹیم کا رن ریٹ ( منفی پہلو 0.086 ) ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے
کل نہ صرف راجستھان کو ہرانا ہوگا بلکہ بڑے فرق سے جیت درج کرنی ہوگی۔یو اے ای میں مسلسل چار میچوں میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ کے ہندوستان واپسی پر ممبئی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان 19 مئی کو احمد آباد میں جب پچھلا مقابلہ ہوا تھا تو ممبئی نے 25 رن سے جیت درج کی تھی۔میزبان ٹیم کو حالانکہ تیز گیند باز لستھ ملنگا کی کمی محسوس ہوگی جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سری لنکا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کل ٹاس کے بعد پروین کمار کے ٹخنے میں لگی چوٹ نے بھی ٹیم کی پریشانی بڑھا دی ہے۔پروین اور ظہیر خان کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ، لیکن ان کا کل کے میچ میں کھیلنا مشتبہ ہے۔یو اے ای میں ناکام رہے مائیک ہسی کے فارم میں واپس آنے سے ٹیم کو مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔ لیڈل سمنس بھی اچھی فارم میں ہیں اور موجودہ ٹورنامنٹ کی واحد سنچری ان کے بلے سے نکلی ہے۔ٹیم کے پاس اس کے علاوہ کپتان روہت شرما اور کیرون پولارڈ جیسے جارح بلے باز ہیں۔ گیند بازی میں کرناٹک کے نوجوان لیگ اسپنر گوپال نے اچھی گیندبازی کی ہے اور وہ اسٹار اسپنر ہربھجن سنگھ کا اچھا ساتھ ادا کر رہے ہیں۔ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر پرگیان اوجھا نے کل اپنی اسپین سے دہلی کے کپتان کیون پیٹرسن کو کافی پریشان کیا۔تیز گیند بازوں نے دہلی کے خلاف آخری اووروں میں اچھی گیند بازی کی ، جبکہ نوجوان جسپریت بمراابتدائی اوورز میں مؤثرکارکردگی دکھائی۔دوسری طرف مہمان ٹیم کا بلے بازی آرڈر مضبوط ہے۔ ٹیم اگرچہ پچھلے کچھ میچوں میں اپنے ہٹر بریڈ ہاج اور جیمز فاکنر کو بلے بازی آرڈر میں اوپر نہیں کھلا کر کافی وقت دینے میں ناکام رہی ہے۔کپتان شین واٹسن کو کل پہلی گیند پر آؤٹ ہونے کی مایوسی سے ابرنا ہوگا۔ٹیم کے پاس سلامی بلے باز اجنکیارہانے ہیں جو اچھی فارم میں ہیں اور اس میدان سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ٹیم کے پاس اسپن محکمہ میں پروین تانبے ہیں ، لیکن ٹیم نے پنجاب کے خلاف بائیں ہاتھ کے اسپنر اقبال عبداللہ کو موقع دینے کی جگہ دوسرے لیگ اسپنر راہل کو کھلانے کا حیرت بھرا فیصلہ کیا تھا۔ راجستھان کی ٹیم میں ممبئی کی رنجی ٹرافی ٹیم کے کئی کھلاڑی موجود ہیں اور ٹیم اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔