ایک تازہ تحقیق کے مطابق اگر بچوں کو دو سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے سبزی دی جائے تو وہ نئی سبزیاں کھانا پسند کرنا سیکھ سکتے ہیں۔برطانیہ میں لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چڑ چڑے بچوں کی بھی سبزی کھانے میں حوصلہ آفزائی کی جا سکتی ہے اگر انھیں پانچ سے دس دفعہ سبزی پیش کی جائے۔
تحقیق کے دوران برطانیہ، فرانس اور ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ۳۳۲ بچوں کو جن کی عمریں چار سے ۳۸مہینوں کے درمیان تھی، کھانے کیلئے آرچوک پوری نامی خاص قسم کی سبزی دی گئی۔ہر پانچ میں سے ایک بچے نے سبزی کی پوری پلیٹ کھا لی جبکہ ۴۰فیصد بچوں نے اس سبزی کو پسند کرنا سیکھا۔اس مطالعہ میں مشہور مفروضے کو رد کیا گیا جس کے مطابق بچوں کے کھانے کیلئے سبزی کا ذائقہ تبدیل کرنا چاہیے۔ تحقیق کے دوران کم عمر بچوں نے بہ نسبت زیادہ عمر کے بچوں کے زیادہ سبزی کھائی۔
لیڈز یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف سائیکلوجیکل سائنسس سے تعلق رکھنے والے اور اس تحقیق کے لکھاری پروفیسر ہیتھرینگٹن نے کہا کہ’اگر بچے دو سال سے کم عمر ہوں تو نئی سبزیاں کھائیں گے کیونکہ وہ نئی تجربات کرنے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’دو سال کے بعد بچے نئی
چیزیں آزمانا پسند نہیں کرتے اور اس خوراک کو بھی مسترد کرنا شروع کر دیتے جو انھیں پہلے پسند تھا۔‘تحقیق کے دوران زیادہ تر یعنی ۴۰ فیصد بچے سیکھنے والے تھے اور جنھوں نے وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ سبزی کھائی۔پروفیسر ہیتھرینگٹن کہتی ہے کہ ان کی تحقیق سے ان والدین کو زیادہ فائدہ ہوگا جو اپنے بچوں کو اچھی غزا کھانے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’اگر آپ اپنے بچوں کی سبزی کھانے میں حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ انھیں کم عمری اکثر سبزی دیا کریں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کا بچہ چڑ چڑا ہے یا سبزی پسند نہیں کرتا، ہمارے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ پانچ سے دس دفعہ انھیں سبزی پیش کرنے سے فرق پڑ جائے گا۔