نئی دہلی(بھاشا)زیورات بنانے والوں کی کمزور مانگ کے درمیان بین الاقوامی رخ میں نرمی سے آج قومی دارالحکومت دہلی میں آج سونے کی قیمت ۱۰۰روپئے گر کر ۲۷۴۰۰روپئے فی دس گرام پر آگئی۔ چاندھی بھی ۵۰۰ روپئے گر کر ۴۰۳۵۰ روپئے فی کلو رہ گئی۔ تاجروں نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں گراوٹ بین الاقوامی بازاروں میں نرم رخ کے مطابق رہی۔ کیونکہ یوکرین میں کشیدگی کم ہونے کے اشاروں سے سونے کی مانگ کم ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ زیورات بنانے والوں اور چھوٹے گاہکوں کے درمیان کمزور مانگ سے بھی قیمتوں پر اثر پڑا۔ نیویارک میں سونے کی قیمتیں ۹ء۰فیصد گر کر ۱۲۴۶ڈالر فی اونس پر آگئیں جبکہ چاندی ۷ء۱فیصد گر کر ۶۸ء۱۸ڈالر فی اونس رہی۔
دہلی میں ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص سونا ۱۰۰-۱۰۰ روپئے گر کر بالترتیب ۲۷۴۰۰روپئے اور ۲۷۲۰۰ روپئے فی دس گرام پر آگیا۔ کل سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی۔ گنی بھی ۲۴۶۰۰روپئے فی آٹھ گرام کی سطح پر رہی۔ چاندی ہفتہ وار ڈلیوری قیمت ۴۶۰روپئے گر کر ۳۹۵۹۰ روپئے فی کلو رہ گئی۔ وہیں چاندی سکہ کی قیمت ۷۷ہزار روپئے (خرید ) اور ۷۸ہزار روپئے (فروخت) فی سیکڑا پر رہی۔