ممبئی(بھاشا)ریزرو بینک نے کہا کہ بینکوں کی بین الاقوامی دین داریاں ۳۶فیصد بڑھ گئی ہیں کیونکہ غیر مقیم ہندوستانیوں میں ہندوستان میں اپنی رقم جمع کی ہے۔ آر بی آئی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں واقع بینکوں کی بین الاقوامی دین داریاں دسمبر ۲۰۱۳ء میں ۸ء۳۵فیصد بڑھ گئیں جس کی وجہ ایف سی این آر جمع رقوم اور غیر ملکی کرنسی میں قرض کے ذریعہ سرمایہ کی آمد ہے۔ دسمبر ۲۰۱۳ء کے آخر تک ایف سی این آر (بی) جمع رقوم بڑھ کر ۲۹ء۳۵؍ارب ڈالر پہنچ گئی جو دسمبر ۲۰۱۲ء کے آخر تک ۳۹ء۱۳؍ارب ڈالر تھی۔