ٖفتح پور (نامہ نگار)دوبہنوں کو اغوا کرکے ان کی آبروریزی کی واردات کا انجام دینے کے بعد انہیں پھانسی پر لٹکانے والے پولیس اہلکاروں کو بھی پھانسی دی جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو لڑکیوں وخواتین کا گھر سے باہر نکلنا دشوار ہوجائے گا۔مذکورہ باتیں حقوق انسانی ایسوسی ایشن کے جلسہ میں تنظیم کے عہدیداران نے کہی۔
سول لائنس واقع دفتر میں جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے محمد فاروق انصاری نے بدایوں میں دولڑکیوں کی اجتماعی آبروریزی اور ان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خاتون کمیشن کے ذریعہ سخت سے سخت کارروائی کرنے کے لئے ایسوسی ایشن اس کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آبروریزی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اس کے لئے اگر قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہوتو وہ بھی کیا جائے۔