گورکھپور(نامہ نگار) ہڈی امراض کے مشہور معالج کے نرسنگ ہوم میں گذشتہ رات د فتر کا تالا توڑ کر کمپیوٹر ، یو پی ایس ، گیس سلنڈر کے علاوہ پرائیویٹ میں داخل ایک مریض کے تیمار دار کی موٹر سائیکل چور ی کر لی گئی صبح چوی کی اطلاع ملنے پر ملازم کے ذریعہ ڈارکٹر کو اطلاع دی گئی اس کے بعد ڈاکٹر نے حلقہ پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موصولہ خبر کے مطابق تیواری پور علاقہ کے گھاسی کٹرہ کے رہنے والے ڈاکٹر اشعر علی خاں کا ابو بازار اچوا علاقہ میں اڈوانس میڈیکل سنٹر کے نام سے پرائیویٹ اسپتال ہے جہاں پر مریضوں کو داخل کرائے جانے کا بھی انتظام ہے۔ گذشتہ رات چوروں نے اسپتال کے دفتر کا تالا توڑ کر اندر رکھا متعدد سامان جس میں ایک عدد کمپیوٹر ، ایک چھوٹا گیس سلنڈر، آئن لائن یو پی ایس کے علاوہ وہاں داخل مریضہ سلطانہ کے تیمار دار جاوید انصاری کی موٹر سائیکل چوری کرلی۔ صبح جب ملازم نے دفتر کا تالاٹوٹا ہوادیکھا تو اس نے ڈاکٹر اشعر کو اس کی اطلاع دی۔چوری کی اطلاع ملنے کے بعدڈاکٹر اشعر نے تیواری پور پولیس کو اس کی اطلاع تحریری طور پر دی۔ موقع پر پہونچ کرپولیس نے ابتدائی تف
تیش کے بعد تحقیقات شروع کردی۔