کانپور (نامہ نگار)کانپور دیہات میں پولیس سب انسپکٹرنے ایک خاتون کی آبروریزی کرنے کی ناکام کوشش کی۔ جسے گاؤں کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جالون میں استغاثہ افسر کے دفتر میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر تعینات موہت دوبے رخصت پر اپنے راج پور واقع گھر آیا ہواتھا۔جمعہ کو وہ اپنے پڑوسی کے گھر میں خاتون سے آبروریزی کی نیت سے گھس گیا لیکن خاتون کے ذریعہ شورمچانے سے موقع پر گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے۔ملزم سب انسپکٹر کی لوگوں نے زبردست پٹائی کی اوربعد میں اسے پولیس کے حوالہ کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔