بدایوں، 2 جون (یوا ین آئی) لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر اور مرکزی غذا اورسول سپلائی کے وزیر رام ولاس پاسوان نے اترپردیش کے بدایوں کے کٹرہ گاؤں میں نابالغ چچیری بہنوں کی آبروریزی کے بعد قتل کو انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعے سے تعبیر کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو یا کسی سرکاری نمائندے کا اب تک یہاں نہ آنا اس معاملے میں سرکار کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔مسٹر پاسوان نے کٹرہ گاؤں میں متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد نامہ نگاروں سیکہا کہ اتنے وحشتناک واقعہ کے پانچ دن کے بعد بھی مسٹر یادو یا ان کے کسی وزیر کا اب تک یہاں نہ آنا ان کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس واقعہ سے یاتو حکومت خوف زد ہ ہے یا وہ ملزمان کو بچانا چاہتی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اس واقعہ کووہ کابینہ کی میٹنگ میں اٹھائیں گے۔ مسٹر پاسوان نے کہا کہ یہ واقعہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو کی آبروریزی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کی مخالفت کے لئے کئے گئے تبصرے
کہ “ لڑکوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں تو کیا نہیں پھانسی دینی چاہئے” کا نتیجہ ہے۔