جھانسی، 02 جو ن (یو این آئی) آبی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش کی اکھیلش یادو حکومت ایک ماہ کے اندر گر جائے گی۔ محترمہ اوما بھارتی نے کل شام کو یہاں یو این آئی سے کہا کہ اترپردیش میں حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ اکھیلیش حکومت کا زیادہ دنوں تک برسراقتدار رہنا ناممکن ہوگیا ہے۔
اپنی آخری سانسیں لینے والی ریاستی حکومت ایک ماہ کے اندر ہی اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈرنے کہا کہ مصروفیتوں کی وجہ سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قانون سازوں کے ساتھ ان کی ملاقات نہیں ہورہی ہے۔ ان قانون سازاراکین کے ساتھ جس دن ان کی ملاقات ہوگی اسی دن اکھیلیش حکومت گر جائے گی۔ رہے کہ آبی وسائل کی وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقہ جھانسی پہنچنے والی محترمہ اوما بھارتی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگر مرکز میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو چھ ماہ کے اندر اترپردیش کی اکھیل
یش حکومت گر جائے گی۔
مگر ریاست میں قانون و انتظام کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب یو پی حکومت چند لمحوں کی مہمان ہے۔ آبی وسائل کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش کی اکھیلش یادو حکومت ایک ماہ کے اندر گر جائے گی۔ محترمہ اوما بھارتی نے کل شام کو یہاں یو این آئی سے کہا کہ اترپردیش میں حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ اکھیلیش حکومت کا زیادہ دنوں تک برسراقتدار رہنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اپنی آخری سانسیں لینے والی ریاستی حکومت ایک ماہ کے اندر ہی اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈرنے کہا کہ مصروفیتوں کی وجہ سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قانون سازوں کے ساتھ ان کی ملاقات نہیں ہورہی ہے۔
ان قانون سازاراکین کے ساتھ جس دن ان کی ملاقات ہوگی اسی دن اکھیلیش حکومت گر جائے گی۔ رہے کہ آبی وسائل کی وزیر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقہ جھانسی پہنچنے والی محترمہ اوما بھارتی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگر مرکز میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو چھ ماہ کے اندر اترپردیش کی اکھیلیش حکومت گر جائے گی۔ مگر ریاست میں قانون و انتظام کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب یو پی حکومت چند لمحوں کی مہمان ہے۔