بنگلور۔مسلسل 10 میچوں میں 40 سے زیادہ کا اسکور بنا کر کولکاتا نائٹ رائڈرس کو دوسرا آئی پی ایل خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز رابن اتھپا نے کہا کہ فی الحال انہیں سب کچھ خواب کی طرح لگ رہا ہے کیونکہ ان کی ٹیم خطاب جیتنے کی مضبوط دعویدار نہیں مانی جا رہی تھی۔اتھپا کی شاندار فارم کی بدولت کے کے آر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصہ سے اٹھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی جہاں اس نے کل ٹورنامنٹ میں سب سے ٹھوس کارکردگی کرنے والی پنجاب کی ٹیم کو شکست دے کر خطاب جیتا۔اتھپا نے ٹورنامنٹ میں 44 کی اوسط اور 137۔ 78 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 660 رن بنائے اور گلین میکسویل اور ڈیون اسمتھ جیسے کھلاڑیوں کو پچھاڑکر اورینج کیپ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔وکٹ کیپر کا بھی کردار نبھالے والے اتھپا نے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ سے کہا یہ بے مثال ہے۔
سب کچھ خواب کی طرح لگ رہا ہے۔ذاتی طور پر یہ میرے لئے ایک سال میں چوتھے کپ کی طرح ہے۔اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔یہ شاندار سفر ہے۔اتھپا نے کہا ہم نے اچھی شروعات نہیں کی تھی لیکن ہمارے اندر ہمیشہ سے یقین تھا کہ اگر ہم ایک بار میں ایک میچ پر توجہ دیں تو اپنی مہم کو پٹری پر لا سکتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا۔فائنل میں بھی ہمیں علم تھا کہ اس میدان پر ہم کسی بھی ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں صرف رن ریٹ کو برقرار رکھنا ہوگا۔تمام نے م
یچ میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال آئی پی ایل جیتنا ان کے ہدف میں سے ایک تھا۔ اتھپا نے کہا میں نے اپنے لئے کچھ مقاصد کو مقرر کئے تھے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔لیکن یہ سال کچھ مختلف ہے۔رنجی ٹرافی ، وجے ہزارے ٹرافی ، ایرانی ٹرافی اور آئی پی ایل ، تمام ایک ہی سال میں۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ کر پائوںگا۔یہ بے مثال ہے۔