بنگلور۔کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے فائنل میں خطاب کے مضبوط دعویدار پنجاب کو شکست دے کر دوسری بار آئی پی ایل خطاب جیتنے سے حوصلہ افزائی آف اسپنر سنیل نارائن نے کہا کہ 2012 کی جیت کے مقابلے میں اس سال کی جیت زیادہ تسلی بخش ہے۔کے کے آر نے کل پنجاب کے 200 رن کے ہدف کو حاصل کر لیا اور چنئی سپر کنگز کے علاوہ دو آئی پی ایل خطاب جیتنے والی
پہلی ٹیم بنی۔
نارائن فائنل میں 46 رنز پر ایک وکٹ گراتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی تو نہیں کر پائے لیکن وہ ٹورنامنٹ میں 21 وکٹ گراکر دوسرے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔نارائن نے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ سے کہا اس سال کا خطاب بہتر ہے کیونکہ ہم نے 200 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت درج کی جو آسان کام نہیں ہے۔ کھلاڑیوں نے جیت کے لئے سخت محنت کی اور ہم اس لمحے کے حقدار ہیں۔اس سال ہماری شروعات اچھی نہیں رہی لیکن ہم نے ٹورنامنٹ کا اختتام مسلسل نو جیت کے ساتھ کیا جو بے مثال ہے۔انہوں نے کہااسے ایک بار جیتنا اچھا ہے لیکن اسے دو بار جیتنا بڑی کامیابی ہے۔امید کرتے ہیں کہ ہم ہر سال ایسا کر پائیں گے۔کے کے آر کا حصہ ہونا شاندار احساس ہے۔اس سال یہ مکمل طور پر ٹیم کی کوشش رہی اور ٹورنامنٹ کے آخر تک جذبہ دکھانے کے لئے پوری ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے۔