پیرس۔گذشتہ سال کے رنراپ روس کی ماریا شاراپووا نے آسٹریلیا کی سامتھا توسور کے خلاف شروعاتی جھٹکے سے ابرتے ہوئے فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔سال کے دوسرے گرینڈ سلیم میں کئی اعلی کھلاڑیوں کے الٹ پھیر ہونے کے باوجود شاراپووا نے گزشتہ نو میچ جیت کر اپنی لے قائم رکھی اور اسی کے ساتھ آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔ساتویں سیڈ شاراپووا نے 19 ویں سیڈ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں شکست دی۔
توسور نے حالانکہ میچ میں زبردست شروعات کی اور پہلے سیٹ میں سابق نمبر ایک کھلاڑی شاراپووا کو 6۔ 3 سے شکست دے کر میچ میں سبقت حاصل کی۔لیکن اس کے بعد تجربہ کار شاراپووا نے دوسرے سیٹ میں 5۔ 4 سے سبقت حاصل کی جبکہ تیسرے سیٹ میں بھی 3۔ 0 سے برتری بنا کر میچ میں اپنا دبدبہ قائم رکھا۔روسی کھلاڑی نے 20 میں سے 17 پوائنٹس حاصل کئے۔ شاراپووا نے اپنے دوسرے میچ پوانئیٹ کے ساتھ میچ جیت لیا۔کوارٹرفائنل میں شاراپووا کا مقابلہ غیر ترجیحی کھلاڑی اسپین کی گاربان مروجا سے ہوگا جنہوں نے چوتھے راؤنڈ میں فرانس کی پالن
پارمیٹکر کو مسلسل سیٹ میں 6۔ 4 6۔ 2 سے ہرا دیا تھا۔
ساتویں سیڈ کھلاڑی نے میچ کے بعد کہا توسور نے شروعاتی سیٹ میں بہت اچھی کارکردگی کی۔لیکن بعد میں مجھے ناظرین سے تحریک ملی۔میں کوارٹرفائنل میں جگہ بنا کر بہت ہی خوش ہوں مجھے امید ہے کہ میں اپنا سطح بڑھا سکوں گی ۔سنگلز دیگر مقابلوں میں 14 ویں سیڈا سپین کی کارلاساریج نوارو نے کروشیا کی ایجلا ٹامجانووک کو مسلسل سیٹ میں 6۔ 3۔ 6۔ 3 سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ کا مقابلہ جیتا۔