نئی دہلی(وارتا) گرمی کے ریکارڈ پر پہنچنے کے باوجود عام لوگوں کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ عام طور پر اس موسم میں آسمان چھو نے والی سبزیاں اس سال سستی مل رہی ہیں۔ دہلی کی سب سے بڑی سبزی منڈی آزاد پور منڈی میں گھئیاں، بھنڈی اور کریلا جیسی سبزیوں کی تھوک قیمت ۵۰ سے ۸۰ فیصد تک گر گئیں ہیں۔ کئی لوگ ایسے مرکز میں اقتدار کی تبدیلی کا نتیجہ بتا رہے ہیں تو وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف پیداوار میں اضافہ کا اثر ہے۔ منڈی ذرائع کا کہنا کہ فراہمی بڑھنے کے سبب اس سال منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں گر گئیں ہیں۔ پیاز، ٹماٹر اور گھئیاں کی قیمتیں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اس سال کم ہیں۔ سبزیوں کی پیداوار میں گذشتہ سال کے مقابلے تین گنا اضافہ ہونے آمد بڑھی ہے۔
آزاد پور منڈی کے ایک تاجر نے بتایا کہ پاکستان، سری لنکا، سنگا پور، ملیشیا اور دبئی کو برآمد کی جانے و
الی پیاز میں گراوٹ آئی ہے جب کہ راجستھان، پونے اور ناسک سے پیاز کی آمد بنی ہوئی ہے اس وجہ سے منڈی میں پیاز ۱۰ سے ۱۴ روپئے فی کلو گرام فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح ٹماٹر ۴ سے ۵ روپئے فی کلو گرام فروخت ہورہاہے۔ حالانکہ آلو ۱۰ روپئے فی کلو گرام سے بڑھ کر ۲۵ روپئے فی کلوگرام پر پہنچ گیا ہے۔ ایک دیگر تاجر نے بتایا پیداوار زیادہ ہونے کے سبب فراہمی مانگ سے کہیں زیادہ ہو گئی اور اس سال اب تک موسم بہتر رہنے کے سبب پیداوار زیادہ ہورہی ہے۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ دہلی میں آئے تیز آندھی اور طوفان کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آندھی طوفان کا اثر ایک ہفتہ بعد نظر آنا شروع ہوجائے گا اور اس کے بعد قیمتوں میں تیزی آسکتی ہے۔