ممبئی(ایجنسی)لارا دتہ کا کہناہے کہ وہ فلموں پر پوری توجہ دیں گی اور اسی برس ایک فلم کی شوٹنگ میں حصہ بھی لے رہی ہیں جب کہ ٹی وی پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔لاردادتہ جو ۲۰۱۰ء دوہزار دس میں بھارتی ٹینس پلیئر مہیش بھوپتی سے شادی اور بعد ازاں بچی کی پیدائش کے باعث فلم انڈسٹری سے وقتی طور پر دور ہوگئیں تھیں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب قطعی طورپر فلموں میں واپس آگئی ہوں اور ان پر ہی اپنی بھر پور توجہ دوں گی میرا ٹی وی پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں اسی برس ایک فلم کی عکسبندی میں حصہ لوں گی جب کہ یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتی کیونکہ یہ میرے بس میں نہیں ہے تاہم میں صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں ’’چلو دلی‘‘ کے سیکوئل ’’چلو چائنہ‘‘ میں کام کررہی ہوں۔ جو اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔
’’چلو چائنہ ‘‘ کی کہانی پہلی فلم کا اگلا سلسلہ نہیں بلکہ مختلف نوعیت کی ہو گی۔تین سال بعد دوبارہ کسی فلم میں کام کرنے کے باعث بہت جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ فکر مند بھی ہوں اور خواہش ہے کہ فلم کی عکس بندی جلد سے جلد شروع ہوجائے۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۱ء میں بنائی جانیوالی فلم ’’چلو دلی‘‘ کی ہدایات ششانت شاہ نے دی تھیں اور اس میں لارا دتہ اور ونے پاتھک نے مرکزی کردار اداکیا تھا جب کہ اکشے کمار نے مہمان اداکارکے طور پر نظر آئے تھے اب سیکوئل میں بھی لارا دتہ ہی مرکز
ی کردار نبھا رہیں ہیں جب کہ ان کے ساتھ وینے پھاٹک ہیرو کے رول میں ہیں۔
۲۰۱۱ء کی ہٹ فلم ’’چلو دلی‘‘ سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے والی اداکارہ لارادتہ کاکہنا ہے کہ میں نے کیمرے کے پیچھے بھی بہت سا اور بہترین کام کیا ہے اور یہ میری زندگی کا ایک نیا رخ ہے اور میں اس طرح کام کرنے سے بہت لطف اندوز ہوئی ہوں اس کے باوجو میں یہی کہوں گی کہ پروڈکشن آسان کام نہیں ہے بطور پروڈیوسر ’’چلو دلی‘‘ مجھے سیکھنے کا ایک نیا موقع ملا اور اس سے کافی تجربہ بھی حاصل کیا میں اپنی پروڈکشن مین بنائی جانیوالی اس فلم پر حقیقت میں فخر کرتی ہوں۔