متھرا(بھاشا) ضلع میں ایک پرائیویٹ انٹرکالج کے منیجر پر نوکری دلانے کے نام پر ایک خاتون سے اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے۔پولیس کے ذریعہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔پولیس کو رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔ پولیس نے درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق تھانہ گووند نگر حلقہ کی رہنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ سونکھ روڈ پر پالی ڈونگرا گاؤں واقع ایک انٹرکالج کے منیجر پون چودھری نے اسے اتوار کے روز انٹرویو کے نام پر ایک ہوٹل میں بلایا وہاں لے جاکر اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ اس کے ساتھ آبروریزی کی ۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی نے بتایا کہ ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی فٹیج کی مددسے جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔