ہاپوڑ (نامہ نگار)ریاست میں بگڑتے جارہے قانون وانتظام اور کسانوں کو گنے کے بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے سماجوادی حکومت کے خلاف میونسپل بورڈ احاطہ میں دھرنا ومظاہرہ کیا۔اس کے بعد کارکنان نے بی جے پی یوامورچہ اور خواتین مورچہ کارکنان نے لجا رانی گرگ اور اروند سنگھل کی قیادت میں ضلع صدر مقام پہنچ کر مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ کو مخاطب عرضداشت ڈپٹی کلکٹر کو سپرد کی
۔دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے لجا رانی نے کہا کہ ریاست میں قانون وانتظام درہم برہم ہوگیا ہے۔بہو بیٹیوں کی آبروزیزی کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔پوری ریاست میں مجرمانہ وارداتوں کا سیلاب آگیا ہے۔انہوں نے اکھلیش یادو حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق بہتر نہیں کیاگیا تو بی جے پی کارکنان ضلع صدر مقام پر زبردست دھرنا ومظاہرہ کرتے ہوئے سڑک جام کریں گے۔بی جے پی یوامورچہ کے ضلع صدر شیو اوم تومر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی بدعنوان اور نکمی حکومت کے خلاف بی جے پی عوام کے درمیان جاکر سماجوادی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے گی۔دھرنے کے بعد کارکنان جلوس کی شکل میں ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع صدر مقام پہنچے
۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے نام ایک عرضداشت ڈپٹی کلکٹر ایس پی سنگھ کے سپرد کی۔اس موقع پر منوج بالمیکی ،میونسپل بورڈ چیئرمین مالتی بھارتی،اروند سنگھل،منیش گرگ،سندیپ تیوتیا، پروین سنگھل،ستیش پردھان، پروین سیٹھی،سنچلا ورما،پریتی کشیپ، پونم سنگھل،میناکشی گرگ، ممتاتومر ، راہل شرما،راکیش تیاگی،انکر سنھگل،دیپک پردھان، انکر تیاگی رودارکش تیاگی، کپل چودھری وغیرہ موجود تھے۔