لکھنؤ(بیورو) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ۲۴ گھنٹے بجلی فراہمی کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وارانسی مذہبی شہر ہو نے کے ساتھ ساتھ ثقا فت اور تعلیم کے نظریہ سے بھی خا صی اہمیت کا حامل ہے ۔ وہاں پر ملکی اور غیر ملکی عقیدت مند اور سیا ح کثیر تعداد میں آتے ہیں ۔ سماج وادی حکومت کے اس فیصلے سے وارانسی کے عوام کے ساتھ کے ساتھ ساتھ وہاں آنے والے سیا حوں کو بھی سہو لت ہو گی۔
وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ آج یہاں شا ستری بھون میں رکن اسمبلی شیام دیو رائے چو دھری اور سابق ممبر پا رلیمنٹ لا ل جی ٹنڈن سے ملا قات کے دوران کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سے وارانسی میں ۲۴ گھنٹے بجلی فراہم کر ائے جانے کی درخواست کی تھی ۔ اس مو قع پر شیا م دیو رائے چودھری نے میمورنڈم پیش کر کے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وارانسی وزیر اعظم کا انتخابی حلقہ بھی ہے۔ مسٹر یا دو نے بتایا کہ ریا ست کو مر کزی پول سے ۶۰۸۲ میگا واٹ بجلی کا الا ٹمنٹ منظور ہے ، جس کے مقابلے میں صرف ۴۵۰۰ میگا واٹ بجلی حا صل ہو رہی ہے ۔ یہی نہیں کوئلے کے فقدان میں انپرا ’سی ‘ پروجیکٹ کی ۶۰۰ میگاواٹ مشین سے بجلی پیداوار گذشتہ چار دنوں سے بند ہے ۔ کوئلے کے فقدان کی وجہ سے اوبرا، انپرا ، پاریچھا اور ہر دوا گنج حرارتی بجلی پروجیکٹوں میں بھی مشینیں پو ری صلا حیت سے نہیں چل پا رہی ہیں ، جس کے نتیجے میں بجلی پیداوار متاثر ہو رہی ہے ۔ اس کے علا وہ مسلسل بجلی سپلائی کے لیے بجلی کے نظام کی بلند کا ری اور اصلا ح بھی ضروری ہے ۔ اس شعبے میں نظام تبدیلی کی ضر ورت بھی محسوس کی جا رہی ہے ۔ ان تمام سیکٹر کے لیے حکومت ہند کی مدد کے ساتھ ساتھ منتخب عوامی نما ئندوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہو گی ۔
وزیر اعلیٰ نے اس مو قع پر کہا کہ ریا ستی حکومت بجلی کی پیداوار ، تر سیل اور تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدگی سے کو شش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بحران کو دور کر نے کے لیے ضروری ہے کہ ریا ست کو مر کزی سیکٹر سے اس کے کو ٹے کی پو ری بجلی مہیا کر ائی جائے ۔ ریا ست کے حرارتی بجلی پر وجیکٹ پور ی صلا حیت کے ساتھ پیدوار کر سکیں ۔ اس کے لیے حکومت ہند کی جانب سے کوئلے کی با قاعدہ اور مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ جس طرح دیگر ریا ستوں نے حکومت ہند کے تعاون سے اپنے یہاں تقسیمی نظام میں اصلا ح کی ہے اسی طرح ریا ستی حکومت کی کو ششوں میں مر کز کے ذریعہ پو را تعاون دیا جائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجلی نظام میں اصلا ح کے لیے منتخب عوامی نما ئندے حکومت ہند سے مدد مہیا کر انے میں پورا تعاون دیں گے ۔