نئی دہلی،3جون(یواین آئی)ممبئی کی کمپاکولا سوسائٹی کے غیر قانونی فلیٹوں کے باشندوں کو آج سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی۔
عدالت عظمی نے فلیٹوں کو خالی کرانے اور اسے گرانے کے حکم کے خلاف نئے سرے سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت منظور کرلی تھی حالاں کہ اس نے عدالت عالیہ کے اس حکم نامہ پر فی الحال کوئی روک لگانے سے انکار کردیاتھا جس میں اس نے سوسائٹی میں 35 غیر قانونی منزلوں کے تقریبا 100 فلیٹوں کو خالی کرانے کے لئے 31 مئی تک کا وقت دیا تھا۔
عرضی گزاروں کے وکیل نے یہ دلیل دی کہ آر ٹی آئی قانون کے تحت اس سوسائٹی کے تعلق سے ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جن پر اب تک غور نہیں کیا گیا ہے، اس لئے نئے حقائق کے مد نظر اس کی سماعت کی جانی چاہئے لیکن عدالت ان کے دلائل سے متفق نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ عدالت عظمی نے ان غیر قانونی فلیٹوں میں رہائشی پذیر خاندانوں کو 31 مئی تک فلیٹ چھوڑ دینے کا حکم جاری کیا تھا۔