ممبئی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کاموازنہ ایشز سے کرتے ہوئے سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میچوں کی میزبانی کیلئے ہندوستان محفوظ مقام ہے ۔
اس اسٹائلش حیدرآبادی بلے باز نے کہا جب پاکستان تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں 2012 ۔ 13 کے لئے ہندوستان آیا تھا تو ناظرین نے واقعی اس کا لطف لیا ۔مجھے نہیں لگتا کہ کسی طرح کی پریشانی ہوگی ۔یہ ایشز کی طرح ہے اور سبھی ایشز ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی دشمنی کا انتظار کرتے ہیں ۔یہ روا
یتی دشمنی ہے ۔انہوں نے کرکٹ درجہ بندی ایوارڈ کے دوران کہا میرا خیال ہے کہ ہندوستان۔ پاکستان کی قیادت بھی ایشز کی طرح ہے۔مجھے ہندوستان کی میزبانی کرنے میں کوئی پریشانی نظر نہیں آتی لیکن میں پاکستان کو لے کر اس بات کا یقین نہیں ہے ۔ رمیض راجہ اس کے بارے میں صحیح معلومات دے سکتے ہیں ۔
میں اتنا جانتا ہوں کہ جب سے سری لنکا کی ٹیم پر حملہ ہوا اس کے بعد سے زیادہ تر کھلاڑی وہاں نہیں جانا چاہتے ۔سابق وکٹ کیپر بلے باز سیدکرمانی نے اگرچہ مشورہ دیا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان ایشیا کے کسی غیر جانبدار مقام پر سیریز کراکر کرکٹ کے رشتوں کو بحال کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا آغاز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیل کر کی جا سکتی ہے ۔میرا خیال ہے کہ پاکستان سے سیریز کے لئے یہ سب سے اچھا خیال ہو سکتا ہے ۔سابق پاکستانی کپتان رمیض راجہ نے کہا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز ہونی چاہئے کیونکہ یہ کھیل کے لیے اچھی بات ہوگی ۔