برازیل۔برازیل کے کوچ نے پناما کے خلاف عالمی کپ فٹ بال پریکٹس میچ سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کی تاکید کی ۔اتوار کے پریکٹس سیشن کے بعد اپنے کھلاڑیوں پر برستے ہوئے کوچ نے کہا کہ ٹیم کی ڈھیلی کارکردگی اور خراب مارکنگ سے وہ بالکل خوش نہیں ہیں ۔کروشیا کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اب صرف دس دن رہ گئے ہیں لہذا ٹیم کو 2002 عالمی کپ دلانے والے کوچ کا خیال ہے کہ اب غلطیاں کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اسکولاری نے کہا مارکنگ بہت خراب تھی ۔ہم نے میدان کے درمیان میں جگہ چھوڑی اور پوجشننگ بھی خراب رہی ۔ ورلڈ کپ سے ہفتہ بھر پہلے اس طرح کے نرم رویے نہیں برتے جا سکتے۔برازیل کو آخری پریکٹس میچ جمعہ کو سربیا سے کھیلنا ہے ۔ برازیل ورلڈ کپ میں گروپ اے میں کروشیا، میکسیکو اور کیمرون کے ساتھ ہے ۔کوچ نے کہا کھلاڑیوں سے ہمیشہ کی طرح درخواست کرتا ہوں کہ سنجیدہ ہو کر ہر میچ کو اس طرح کھیلیں کہ وہ ان کا آخری میچ ہے ۔