فتح پور (نامہ نگار) بی جے پی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی تخفیف جیسے مسائل کے سلسلہ میں ضلع کانگریس کمیٹی نے صدرجمہوریہ کو عرضداشت ارسال کرتے ہوئے حکومت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر امرناتھ سنگھ انل کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداران نے کلکٹریٹ دفتر کے سامنے مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت میں مظاہرہ کے دوران یہ مطالبہ کیا
۔عرضداشت میں ضلع صدر امرناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ غلط پالیسیوں کے تحت انتخاب کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کے برخلاف بی جے پی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ عرضداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کو فوری اثر سے واپس لیا جائے اور انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جو وعدے کئے تھے انہیں جلد سے جلد پورا کیا جائے۔