نیو جرسی، 5 نومبر: امریکہ کے نیوجرسی شہر کے ایک شاپنگ مال میں کل شام ایک شخص نے فائرنگ کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پولیس افسروں نے مال کو خالی کرا کر فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ شمالی نیو جرسی شہر کے پارامس علاقے میں واقع گارڈین اسٹیٹ پلازا مال کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ مال کے باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔
پولیس سربراہ جان براٹا نے بتایاکہ فائرنگ کی آواز سے ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک شخص ہے۔ جائے وقوع پر پولیس کی اسپیشل ویپنس اینڈ ٹکٹکس (سوات) کی ٹیم موجود ہے۔