بمی ٹوگھم ۔جوس بٹلر کے متنازعہ رن آئوٹ کی وجہ یادگار بن گئے فیصلہ کن ون ڈے میچ کو چھ وکٹ سے جیت کر سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز 3۔ . 2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 48اوورمیں سبسبھی وکٹ کے نقصان پر 219 رن بنائے۔گزشتہ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی سری لنکا کی ٹیم کے لئے یہ اسکور بڑا نہیں تھا اور اس نے لارو تھرمانے ناٹ آئوٹ 60،اور کپتان انجیلو میتھیوز،ناٹ آئوٹ 42،کی شاندار اننگز سے 10 گیند باقی رہتے ہوئے 48.2 اوور میں 222 رنز بنا کر میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کر لی۔ اگرچہ یہ ون ڈے سیریز میں 2۔ 2 کی برابری پر دونوں ٹیموں کے لیے یہ فیصلہ کن میچ تنازعہ کی وجہ سے یادگار بن گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد چھ وکٹ پر 199 رن بنائے لیکن پھر مڈل آرڈر پر بٹلر کی موجودگی سے اس کی کچھ ہمت بندھی جنہوں نے لاڈرس پر کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں 121 رنز کی بہترین اننگز کھیلی تھی۔لیکن بٹلر 21 رنز ہی بنا سکے تھے کہ سری لنکا کے ئلسٹریٹیڈ سینانائیکے نے انہیں رن آئوٹ کر دیا۔ گیند ڈالنے سے پہلے ہی بٹلر کے کریز سے آگے نکل جانے پرسینانائیکے نے اسٹمپ کی گللیاں اڑا کر انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز کو رن آئوٹ کر دیا۔گیند بازی سرے پر کھڑے اس بلے باز کو آؤٹ دینے کی اپیل کی گئی جسے لے کر امپائر مائیکل گف نے سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز سے بحث کی۔اس کے بعد بٹلر کو آؤٹ قرار دیا گیا اور وہ واپس پویلین لوٹ گئے۔ س
ری لنکا کے بلے بازوں نے انگلینڈ کی اننگز کے دوران ہوئے اس تنازعہ کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے سنبھل کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سلامی بلے باز تلک رتنے دلشان نے 28 رن بنائے جبکہ تشارا پریرا 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔کمار سنگاکارا دو رن پر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد مہیلا جے وردھنے نے ٹیم کو سنبھالا اور ادرنصف سنچری بنائی۔ مہیلا نے 90 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 53 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کرس اردن نے انہیں آؤٹ کر دیا۔چوتھے وکٹ کیلئے جے وردھنے نے تھرمانے کے ساتھ 98 رنز کی شراکت ادا کی جبکہ پانچویں وکٹ کے لئے تھرمانے نے میتھیوز کے ساتھ 62 رنز کی ناٹ آئوٹ ساجھیداری نبھاکر ٹیم کو جیت دلا دی۔تھرمانے نے 101 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ میتھیوز نے 34 گیندوں میں چھ چوکے لگائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ٹریڈویل نے 10 اوور میں 30 رن دیکردو وکٹ لئے جبکہ جیمز اینڈرسن اور اردن کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے کپتان ایلیسٹیر کک نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے۔اپنی نصف سنچری اننگز میں انہوں نے 85 گیندوں میں تین چوکے بھی لگائے۔
دوسرے نمبر کے بلے باز ایان بیل،37،بٹلر،21اور اردن 30رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے لست ملنگا نے 10 اووروں میں 50 رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ اجنتا مینڈس نے دو وکٹ لئے۔ سینانائیکے ،پرینجن اور میتھیوز کو ایک ایک وکٹ ملا۔