نئی دہلی ۔آئی پی ایل فائنل میں سنچری بنانے کے بعد سرخیوں میں آئے ردھمان ساہا نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں برقرار 35 رن کو اس سے بہتر اننگز بتایا ۔کنگز الیون پنجاب کے لئے آئی پی ایل فائنل میں سنچری بنانے والے ساہا نے پریس ٹرسٹ سے کہا اگرچہ آئی پی ایل سنچری بڑی ہے لیکن میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی 35 رن کی اننگز اور چھٹے وکٹ کے لئے وراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری شراکت کو اپنے دل کے زیادہ قریب کہوں گا ۔انہوں نے کہا مجھے آئی پی ایل فائنل میں اپنی سنچری پر فخر ہے لیکن وہ ٹیسٹ میچ تھا ۔وراٹ شاندار بلے بازی کر رہا تھا اور میں نے اس کے پہلے ٹیسٹ سنچری میں اس کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا ریان ہیرس، بین ہلفنہاس اور پیٹر سڈل اس وقت گیند بازی کر رہے تھے ۔ میں نے 94 گیندیں کھیلی اور وہ میرا دوسرا ٹیسٹ تھا ۔آؤٹ ہونے تک میں رفتار اور سوئنگ کو آرام سے کھیل رہا تھا جس سے مجھے اعتماد ملا کہ میں اس سطح پر ک
ھیل سکتا ہوں ۔آئی پی ایل کی یہ سنچری اچھی تھی ۔لیکن تسلیم کرنا ہوگا کہ کے کے آر نے ہم سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ہم انہیں رن ریٹ برقرار رکھنے سے روک نہیں سکے ۔ساہا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سنیل نارائن کا سامنا کس طرح کیا جس کے خلاف انہوں نے آٹھ میں سے چار چھکے لگائے تھے ۔ ساہا نے کہا میں پہلی بار نارائن کو کھیل رہا تھا لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ میں بیک فٹ پر ٹک کر اضافی سیکنڈ انتظار کروں گا تاکہ گیند کو بھانپ سکوں ۔اس سے مجھے آخری اووروں میں اچھی کارکردگی میں مدد ملی ۔یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ آئی پی ایل کے بہترین بلے باز وکٹ کیپر ہیں انہوں نے کہا بالکل نہیں ۔میں ماہر وکٹ کیپر ہوں جس کا کام بلے سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے ۔وکٹ کیپرنگ میری سر فہرست ترجیح تھی ہے اور رہے گی ۔ انہوں نے کہا مثال کے طور پر بنگلہ دیش کے آئندہ دورے پر میں چھٹے یا ساتویں نمبر سے اوپر بلے بازی نہیں کروں گا ۔میں اجنکیا رہانے ، چتیشور پجارا یا سریش رینا سے پہلے نہیں اتروںگا ۔میں خود کو وکٹ کیپر بلے باز مانتا ہوں۔