واشنگٹن (بھاشا) نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے پہلے ہفتہ کی کارکردگی سے امیدوں کا نیا ماحول پیدا ہوا ہے ،حالانکہ کسی بڑے پالیسی ساز فیصلے یا معیشت کی بہتری کے لئے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے یہ بات امریکہ کے کارپوریٹ سیکٹر نے کہی ۔ہند امریکہ کاروباری کونسل (یو ایس آئی بی سی )کے کارگذار صدر ڈائن فیریل نے کہا کہ امیدوں کا نیا ماحول پید اہوا ہے اور ہم اس رجحان کے ساتھ ہیں ، ہندوستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے نئے نظم کی تعمیر کے لئے یو ایس آئی بی سی کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ران سومرس نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کافی سرگرم ہے اورانتخابات کے بعد جو حوصلہ پیدا ہوا ہے اب اس پر عمل در آمد ہونا چاہئے ۔
ہندوستانی حکومت کی حلف برداری تقریب میں جنوب ایشیائی تعاون کونسل کے لیڈران کو مدعو کئے جانے کو ایک بہتر اقدام قرار دیتے ہوئے سومرس نے کہا کہ بیمہ اور دفاعی میدان میں سرمایہ
کاروں کے لئے حوصلہ افزا ماحول بنے گا اور سرمایہ کاری اور ٹیکنا لوجی دونوں میں بہتری آئے گی ۔