پشاور، 5 نومبر: پاکستان کے پشاور شہر کے خالد بن ولید علاقہ میں کل شام ہوئے زبردست بم دھماکہ میں ایک بچہ کی موت ہوگئی اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مشتبہ انتہاپسندوں نے بم بجلی کے ٹرانسفارمر میں لگا رکھا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے علاقہ میں سنائی دی۔
دھماکہ میں سات لوگ زخمی ہوگئے جس میں دو بچے بھی شامل تھے۔ ایک بچاؤ کارکن نے بتایا ہے کہ دھماکہ کے بعد تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال بھیجا گیا جہاں ایک بچہ کی موت ہوگئی دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔