واشنگٹن (بھاشا)اوبامہ حکومت کے آلودگی سے پاک توانائی پالیسی سے امریکہ کو بھارت اور چین جیسے ملکوں کے مقابلے نقصان ہوگا یہ بات پالیسی بنانے والے اعلیٰ گروپوں نے کہی ہے ۔سینیٹ کے رکن مِش میکانیل نے ایک دیگر سینئر ریپبلکن رکن پارلیامنٹ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کا اخراج کی شرائط پر کچھ خاص اثر نہیں ہوگا جس میں ہند اور چین جیسے دنیا کے کم ترقی یافتہ ملک تعاون دے رہے ہیں ۔پیر کے روزامریکی آلودگی کنٹرول ایجنسی نے موجودہ بجلی بنانے والے آلات سے کاربن کے اخراج میں ۲۰۳۰ء تک تیس فیصد تخفیف کا اعلان کیا جو امریکہ میں کاربن اخراج کا اکلوتا سب سے بڑا وسیلہ ہے ۔ایجنسی نے ۲۰۳۰ء تک پارٹیکل آلودگی ،نائٹروجن آکسائڈ اور سلفر ڈائی آکسائڈ کا اخراج ۲۵ ؍فیصد سے زیادہ کم کرنے کا اعلان کیا ۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جے کیرنی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مجوزہ ضابط
وں سے اس اہم ترین میدان میں امریکی قیادت ظاہر ہوتی ہے ۔