ممبئی (بھاشا)ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی )نے آندھرا پردیش کی تین غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی)کے رجسٹریشن اسناد کو منسوخ کر دیا ہے کیونکہ یہ این بی ایف آئی کے طور پر اپنا کاروبار کر رہی تھی ۔
ریزرو بینک نے اپنے ایک اعلانیہ میں کہا کہ آر بی آئی نے تین غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی) کے رجسٹریشن اسناد کو ایک بینک کے طور پر کاروبار کرنے کے عوض میں منسوخ کر دیا ہے ،اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن اسناد منسوخ ہونے کے بعد یہ کمپنیاں اپنا کاروبار نہیں کر سکتیں۔مذکورہ فہرست میں وشنو فائننس اینڈ انویسٹ مینٹ پرائویٹ لمیٹیڈ اور مارگ درشی انوسٹ مینٹ اینڈ لیزنگ کمپنی پرائویٹ لمیٹیڈ حیدرآباد میں واقع ہے جبکہ سیبر فائننشیل سرویسز پرائویٹ لمیٹیڈ وجے واڑا میں کاروبار کر رہی ہے۔