اسلام آباد، 5 نومبر: اقوام متحدہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئے حالیہ زلزلہ کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں راحت و بچاؤ کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اقوام متحدہ کے پاکستان میں کنوینر ٹمو پکالا نے پیر کے روز کویٹہ میں منعقد میٹنگ کے دوران بلوچستان کے گورنر محمد خان اچک زئی کو اس بات کا یقین دلایا کہ امدادی کام بند نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق یہ بات چیت حکومت بلوچستان اور اقوام متحدہ کے مابین مذاکرات مسلسل جاری رکھنے کاہی ایک حصہ ہے۔ مذاکرات کا مقصد صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں میں متعلقہ فریقوں کو شامل کرکے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔