لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ حسن گنج پولیس و سرویلانس سیل نے دو چوروںکو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمین نے ایک گھر سے دو موبائل فون چوری کرنے کے بعد ایک موبائل فون فروخت کر دیا تھا جبکہ دوسرا فون پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق حسن گنج پرانی بانس منڈی کے باشندے محمد ہاشم کے گھر سے بیس مئی کی شب ریلائنس اور سیمسنگ کمپنی کے دو موبائل فون چوری ہو گئے تھے۔ اس واردات میں پولیس نے رپورٹ درج کر لی تھی۔ حسن گنج پولیس نے واردات میں سرویلانس ٹیم کی مدد حاصل کی تھی۔ سرویلانس سیل کو تحقیقات کے دوران سیمسنگ موبائل فون کی لوکیشن معلوم ہوئی اور بدھ کو گومتی بندھے کے قریب سے پولیس نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ جامہ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضہ سے چوری کیا گیا موبائل فون برآمد کر لیا۔ چورو ں نے اپنا نام چوک کا باشندہ سیف عباس اور سعادت گنج کا د
لاورحسین بتایا ۔ملزمین نے چور ی کے موبائل کو فروخت کرنے کی بات کو قبول کر لیا ہے۔