ملکہ برطانیہ جب بھی کسی سرکاری یا نجی تقریب میں شرکت کرتی ہیں توان کی جاذب نظر شصیت ہمیشہ شرکاء کی توجہ کا مرکز رہتی ہے لیکن برطانوی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کی افتتاحی تقریب میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا، جس میں ایوان میں موجود تمام لوگوں کی نظریں ملکہ کے بجائے “پیج بوائے” پر مرکوز ہوگئی تھیں۔
ہوا یوں کہ ویسٹ منسٹر ہاؤس میں پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ ملکہ عالیہ الیزابتھ دوم اپنے روایتی شاہانہ بانک پن کے ساتھ تقریب میں جلوہ افروز تھیں۔ انہوں نے ایوان سے خطاب شروع کیا۔ تقریر کے دوران جبانہوں نے ‘ایران’ کا نام لیا تو اچانک ان کے پہلو میں کھڑا ایک لڑکا جسے عرف عام میں “پیج بوائے” بھی کہا جاتا ہے بے ہوش ہوکر گر پڑا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آنے کے باوجود ملکہ نے اپنی تقریر جاری رکھی اور ایسے ظاہر کیا کہ کچھ ہوا ہی نہیں جبکہ ایوان کی توجہ بے ہوش ہونے والے لڑکے پر مرکوز تھی۔ چونکہ برطانیہ کے سرکاری ٹی وی کا کیمرہ ملکہ پر فوکس تھا، اس لیے ان کے پیچھے کھڑے”پیج بوائے” کے گرنے کی تصویریا فوٹیج نہیں بن سکی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی “رائٹیرز” نے اس واقعے کی دو تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں سے ایک میں بے ہوش ہ
ونے والے لڑکے کی تصاویر اور دوسری میں ملکہ برطانیہ کی چادر تھامنے والے لڑکوں کو دکھایا گیا ہے جو صرف تین ہیں، جبکہ انہیں چار ہونا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق شاہی خطاب میں ملکہ الیزابتھ دوم نے پارلیمنٹ میں زیربحث لانے کے لیے انیس مسودہ ہائے قانون کا ذکر کیا جن میں اقتصادی شرح نمو میں اضافہ، بعض شعبوں میں بجٹ میں کمی، لارڈز کونسل میں اصلاحات، پنشن سسٹم کی تجدید، متبادل توانائی کے منصوبے اور آزادی صحافت جیسے موضوعات شامل تھے۔
اٹھاسی سالہ ملکہ الیزابتھ نے خطاب میں عالمی حالات کے تناظرمیں بھی پارلیمنٹ کو مخاطب کیا۔ انہوں نے افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے مساعی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قرن افریقا کی مدد، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے اقدامات بالخصوص ایران کے جوہری تنازع کے حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ایران کا نام آتے ہی ان کے پیچھے شاہی چادر تھامے چار میں سے ایک نوجوان بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ حفاظتی عملے نےاسے اٹھایا اور ہال سے باہر لے گئے۔ اس دوران ملکہ نے واقعے سے مکمل اغماض برتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی۔
خیال رہے کہ برطانیہ کی شاہی روایات میں ایک روایت ملکہ کے کسی اہم حکومتی اجلاس کے دوران”پیج بوائے” کی بھی ہے۔ گوکہ پیج بوائے ایک ہیئر اسٹائل کا نام ہے جس میں سرکے بال پیشانی اور کانوں پر سیدھے لٹکائے جاتے ہیں۔ اس روایت کے تحت ملکہ کے خطاب سے قبل پندرہ سال سے کم عمر کے چار لڑکوں یا لڑکیوں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔ پیج بوائے ہیئر اسٹائل میں یہ لڑکے یالڑکیاں ملکہ کے پیچھے پیچھے شاہی چادر لیے چل رہے ہوتے ہیں جس کا ایک سرا ملکہ کے جسمانی لباس سے جڑا ہوتا ہے۔
ایران اور برطانیہ سے جڑی ایک دوسری بری خبر کل ہی کے روز ایرانی ماہرین کونسل کے صدر آیت اللہ مہدوی کنی کے انتقال کی تھی۔ مہدی الکنی ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے بانیان میں شامل تھے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام خمینی کے بعد سپریم لیڈر مقرر کرنے میں سابق صدر ھاشمی رفسنجانی کے علاوہ آیت اللہ مہدوی کنی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔