کراچی: ہندوستانی اداکار گلشن گرورنے کہاہے کہ کارافلم فیسٹیول میں پاکستان آنے کاموقع ملامھیش بھٹ سمیت ہماری انڈسٹری کے بہت سے لوگ کراچی آئے اوراس وقت بھارت اور پاکستان کی مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی دوستوں سے گفتگوہوئی مگرپھراس پرعمل نہیں ہو سکا۔نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے گلشن گرور کا کہنا تھا کہ دنیابہت تیزی سے ترقی کررہی ہے ہمیں بھی اس کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے بھارت اورپاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے انکومواقع فراہم کرکے ٹیلنٹ کونکھارناہوگا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستانی فنکاروں نے ہمارے ہاں آکراپنے فن سے خودکومنوایاہماری فلمیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں۔یہ اچھاعمل ہے ہمارے ذہن کلچراوررہن سہن ملتاجلتاہے ایک سوال کے جواب میں گلشن گرورکاکہناتھاکہ مجھے پاکستان آکرحیرت ہوئی تھی کہ انڈین فلمیں پاکستان میں کتنی دیکھی جاتی ہیں کراچی کی عوام نے مجھے بہت عزت اورمحبت دی جومیں آج بھی یادکرتاہوں انکامزیدکہناتھاکہ اگرمجھے پاکستان سے کوئی اچھاپراجیکٹ ملاتوضرورکام کرونگا۔