بھرت پور، 5 نومبر: راجستھان کے بھرت پور ضلع کے بھیرنپورا تھانہ علاقہ میں آج صبح آپسی رنجش کی وجہ سے دو فریقوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ دو فریقوں میں کئی برسوں سے رنجش تھی اور صبح دونوں فریقوں نے کسی بات پر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس میں 22 سالہ رام ہلاک اور تقریباً 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں فریقوں کو سمجھانے بجھانے میں مصروف ہے۔
زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔