جنوب مشرقی ایشیاء میںلوگو ں کی روز مرہ خوراک میں ہلدی کو ایک اہم مقام حاصل ہے ایشیائی ممالک میں ہلدی بکثرت استعمال ہو تی ہے اس لئے وہاںکے لوگ یورپ کی بہ نسبت دماغی امراض کا شکار کم ہو تے ہیں ۔
تازہ ترین تحقیق کے مطابق مغربی ممالک کی نسبت بر صغیر کے معمر افرادمیں دماغی امراض کے اثرات نہ ہو نے کے برابر ہو تے ہیں ۔ یونانی دوائوں میں ہلدی کا استعمال خا ص طور پر کیا جا تا ہے ۔تازہ ترین تحقیق کے مطابق ہلدی بریسٹ کینسر کے علاوہ غدود کے سر طان کی بیماری کے علاج میںمدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہلدی کے استعمال سے جسم کی بیماریوںکے خلاف قوت مدافعت کو بھی مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ ہلدی کا استعمال معدے کی بہت سی بیماریو ں سے
محفوظ رکھتا ہے ۔ مشرقی ایشیاء کے ممالک ہلدی کو کھانوں میں بطورمسالہ ،رنگ اور خوشبو کے لئے ہی استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ سوزش، سوجن ، چوٹ،درد کی جگہ پر اس کا لیپ چونے کے ساتھ لیا جاتا ہے ۔ شدید جسمانی یا دماغی چوٹ لگنے پر اسے نیم گرم دودھ میں ملا کر پلایا جاتا ہے جس سے خون کی روانی جاری رہتی ہے ۔
ہلدی سے افزائش حسن :پچیس گرام صندل کے برادے میں پندرہ گرام پسی ہوئی ہلدی اور دس گرام کافور ملا لیں ۔ اب اس میں چند پتے نیم اور پودینے کے شامل کرلیں۔اب ان اشیاء کو پیس کر لیپ بنا لیں اور کسی صاف شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ شیشی کا منہ اچھی طرح بند کردیں تاکہ ہوا اندر نہ جائے ۔ روزانہ رات کو سوتے وقت یہ کریم لگا کر پندرہ بیس منٹ بعد چہرہ صاف کرلیں ،پھر اپنے چہرے کی بہار دیکھیں ۔
رنگ گورا کرنے والی کریموں میں ہلدی کا استعمال خاص طور پر کیا جاتا ہے ۔
ہلدی کی گانٹھوں کو پیس کر دہی میں ملا لیں ۔ اسے کریم کی طرح چہرے پر مل کر پندرہ منٹ بعد صاف کرکے چہرہ دھو لیں ۔
چہرے کی شادابی کے لئے چار چمچ میدے میں تین چمچ بیسن ،تین چمچ پسی ہوئی دار چینی ، ایک چمچ پسی ہوئی ہلدی ملا کر رکھ لیں اور جب منہ دھوئیں تو ا س پاؤڈر میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر پانچ منٹ ملیں ۔ ہفتہ دس دن پابندی سے یہ عمل کریں ۔ آپ کا چہرہ نکھر جائے گا ۔
چہرے پر دانے ہوں تو نارنگی کا چھلکا پسا ہوا ایک بڑا چمچ ،ہلدی چوتھائی چمچ ،بیسن ایک چمچ اور دہی ایک چمچ ملا کر اس کا ماسک ہفتے میں دو یا تین بار لگائیں ،چہرہ شاداب ہو جائے گا ۔ ایک چمچ بیسن ،ایک چمچ بالائی ،ایک چمچ لیموں کا عرق اور آدھا چمچ ہلدی ملا کر اسے ہاتھوں پیرو، چہرے اور گردن کے علاوہ تمام جسم کے کھلے حصوں پر ابٹن کی طرح ملیں ۔جلد روشن ،چمکدار اور ریشم جیسی نرم و ملائم ہو جائے گی ۔