پٹنہ(بھاشا) بہار میں حال میں ہوئی بارش سے لیچی کی فصل میں جان آگئی ہے اس کے ساتھ ہی لیچی کی بہتر پیداوارملک کے دیگر حصوں میں اس کی مناسب تقسیم کے سلسلے میں ریاست کے کسان اب کافی پر امید ہیں۔ واضح رہے کہ بہار میں لیچیکی پیداوار تقریباً ۲۵۵ ٹن ہے جو کہ ملک میں کل پیداوار کا ۴۵ فیصد حصہ ہے۔ملک میں کاشت کاری کے لئے دستیاب ۸۴ ہزار ہکٹیئر زمین میں سے ۳۲ ہزار ہکٹیئر پر یہ پھل پیدا کیا جاتا ہے۔ ریاست کے مظفر پور واقع قومی لیچی رسریچ سنٹئر کے سائنداں ایم ڈی پانڈے کے مطابق گذشتہ سال دسمبر سے اس سال مئی ماہ تک بارش نہ ہونے ریاست کے ۱۵ سے ۲۰ فیصد لیچی فصل برباد ہوگئی۔ پانڈے کے مطابق مانسون سے قبل ہوئی بارش سے بہار کی خصوصی شاہی لیچی جوکہ ذائقہ میں سب سے بہتر مانی جاتی ہے، کی ۷۰ فیصد فصل کو برباد ہونے سے بچا لیا ہے۔
راجیندر زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور لیچی کے کاشت کاری کرنے والے گوپال جی ترویدی کے مطابق یہ الگ بات ہے کی لیچی کی فروخت نے بچولیا زیادہ فائدہ حاصل کر لیتے ہیں لیکن اس بار ریاست کے راجدھانی پٹنہ میں لیچی کی قمیت ۸۰ روپئے فی
کلو کے بجائے ۱۲۰ روپئے فی کلو ہے۔حالانکہ دہلی میں یہ ۲۰۰روپئے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔