نئی دہلی(وارتا)نجی شعبے کا فیڈرل بینک دبئی میں اپنا نمائندہ دفتر کھولے گا ۔ ریزرو بینک نے فیڈرل بینک کو دبئی میں اپنا نمائندہ دفتر کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ اس کے کھلنے سے غیر مقیم ہندوستانیوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔ بینک نے بتایا کہ یہ دفتر غیر مقیم ہندوستانیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی معلومات بھی فراہم کرے گا ۔ فیڈرل بینک کا یہ دوسرا نمائندہ شاخ دفتر ہے اس سے قبل ابو ظہبی میں بھی دفتر شروع کیا جا چکا ہے ۔فیڈرل بینک کی ملک میں ۱۱۷۴؍شاخیں اور ۱۳۷۱؍اے ٹی ایم ہیں ۔۳۱؍مارچ ۲۰۱۴ء تک اس کا کاروبار ۰۳ء۱؍لاکھ کروڑ روپئے رہا ہے جس
میں منافع ۸۹ء۸۳۸کروڑ روپئے تھا ۔