لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بھاریہ جنتا پارٹی کے قومی صدر و وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ لکھنؤ آرہے ہیں اس کیلئے بی جے پی کے ذریعہ زبرست تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ریاستی میڈیا انچارج انیتا اگروال نے بتایا کہ ۷؍جون کو لکھنؤ ہوائی اڈہ پر بی جے پی و لکھنؤ مہا نگر کے کارکنان پارٹی صدر کا استقبال کریں گے۔